گرنے والی رہائشی عمارت 50 سال پرانی ہے،ڈی جی ایس بی سی اے

لیاری میں مزید 50کے قریب عمارتیں خستہ حال ہیں ، 50 سال پرانی عمارت کیسے گری ٹیکنیکل کمیٹی تعین کریگی،اسحاق کھوڑو

جمعہ 4 جولائی 2025 19:21

گرنے والی رہائشی عمارت 50 سال پرانی ہے،ڈی جی ایس بی سی اے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) ڈی جی ایس بی سی اے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے انکشاف کیا کہ گرنے والی رہائشی عمارت 50 سال پرانی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی اور ڈیمولش ٹیم جائیوقوع پر پہنچ گئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے لیاری میں رہائشی عمارت کرنے کے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ عمارت خستہ حال تھی واقعے پر رپورٹ بنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق کھوڑو نے کہا کہ یہ عمارت 1979 سے بھی پرانی عمارت تھی ، دیکھ رہے ہیں کہ کراچی کی خستہ حال 526عمارتوں میں یہ شامل تھی یا نہیں، خستہ حال عمارتوں کو خطرناک قراردے کر اخبارمیں اشتہار دیتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ گرنیوالی عمارت اور اسکے اطراف سروے کررہے ہیں ، لیاری میں مزید 50کے قریب عمارتیں خستہ حال ہیں ، 50 سال پرانی عمارت کیسے گری ٹیکنیکل کمیٹی تعین کرے گی۔ڈی جی ایس بی سی اے نے کہاکہ کراچی سمیت حیدرآباد کی عمارتوں کا بھی سروے کراچکے ہیں اور لیاری کی کئی خستہ حال عمارتوں کو خالی کراچکے ہیں

متعلقہ عنوان :