دوہرے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری پاک ایران بارڈر پر بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار

اشتہاری محمدسفیان دہرے قتل کے مقدمہ میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا، رواں سال گرفتار اشتہاری کی تعداد19ہو گئی

ہفتہ 12 اپریل 2025 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے دوہرے قتل کی سنگین واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو پاک ایران بارڈر پر بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری محمدسفیان دہرے قتل کے مقدمہ میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار کیے گئے مجرم اشتہاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔