Live Updates

قومی کرکٹرز کی چند میچز میں پرفارمنس نہ ہونے پر عجیب باتیں شروع ہوجاتی ہے، عاطف رانا

عاقب جاوید کو وقت دیں، اچھے رزلٹس آئیں گے،علی ترین کو بات کرنے کیلئے درست فورم اپنانا چاہیے تھا، سی او او لاہور قلندر

ہفتہ 12 اپریل 2025 16:56

قومی کرکٹرز کی چند میچز میں پرفارمنس نہ ہونے پر عجیب باتیں شروع ہوجاتی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) لاہور قلندر کے چیف آپریٹنگ آفیسر عاطف رانا بھی ملتان سلطانز کے مالک کے بیان کیخلاف سامنے آ گئے اور کہا ہے کہ علی ترین کو بات کرنے کیلئے درست فورم اپنانا چاہیے تھا، چند میچز میں قومی کرکٹرزکی پرفارمنس نہ ہو تو عجیب باتیں شروع ہوجاتی ہے، پاکستان میں پی ایس ایل کے بعد ہر شہر میں کرکٹ لیگ شروع ہوگئی، عاقب جاوید کو وقت دیں، اچھے رزلٹس آئیں گے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے کہا کہ اگر ماحول خراب ہوگا تو ٹیلنٹ پرفارمنس نہیں دے پائیگا، بابراعظم، شاہین آفریدی نے ان ہی گراؤنڈز میں پرفارمنس دی۔انہوں نے کہا کہ علی ترین کا اپنا موقف ہے، تنقید کرنے کا باقاعدہ فورم ہوتاہے، ملتان سلطان اونر کو بات کرنے کے لیے درست فورم اپنانا چاہیے تھا، چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل سلمان نصیر لوو ہیں، ایکس والا فیکٹر پی ایس ایل میں لائے ہیں، لاہورقلندرز کے کھلاڑی شاہین آفریدی منتخب کرتے ہیں، لاہورقلندرز چار سال آخری نمبر پر رہی، تنقید برداشت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عاطف رانا نے کہا کہ عاقب جاوید کا کرکٹ کے لیے ایک نظریہ ہے، عاقب جاوید کو پی سی بی نے اکیڈمیز میں ڈائریکٹرشپ کی آفر دی، عاقب جاوید نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خدمات دینی تھیں، عاقب جاوید کی خصوصیات اکیڈمیز میں ہیں لیکن انہیں ہیڈکوچ بنادیاگیا، عاقب جاوید کو وقت دیں، اچھے رزلٹس آئیں گے، آئی پی ایل کے آغاز پر بھارت نے کسی بھی دوسری لیگ کو شروع نہ کرنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے کروڑوں میں ہرجانہ دیا،پاکستان میں پی ایس ایل کے بعد ہر شہر میں کرکٹ لیگ شروع ہوگئی ہے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات