کراچی کے اکثر ٹاؤنز کے ایجوکیشن ایمپلائز تاحال ٹائم اسکیل اور اپ گریڈیشن کی سہولت سے محروم ہیں،سید ذوالفقار شاہ

ہفتہ 12 اپریل 2025 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) سجن یونین کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ سجن یونین ٹاؤنز میونسپل کارپوریشنز کے رہنماؤں راجہ عاصم شہزاد،عمران علی،عباس احمد،ریحان قاضی،مزمل شاہ،عبدالوسام اور دیگر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے واضح احکامات کے باوجود کراچی کے اکثر ٹائونز کے ایجوکیشن ملازمین تاحال ٹائم اسکیل اور اپ گریڈیشن کی سہولت سے محروم ہیں جس سے ان ملازمین میں شدید بے چینی و بے یقینی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی صدر اور لیاری نے 1996 تک کے ایجوکیشن اسٹاف کو ٹائم اسکیل اور اپ گریڈیشن کی سہولت دی ہے 1997 اور اس کے بعد کے بھرتی ملازمین تاحال اس سہولت سے محروم ہیں جو کہ امتیازی سلوک ہے۔ اسی طرح کالعدم بلدیہ وسطی کے ٹا?نز کے ایجوکیشن ملازمین کو اپ گریڈیشن اور ٹائم اسکیل ریٹائرمنٹ کے بعد دے کر انہیں بقایا جات سے محروم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی امتیازی سلوک ہے جس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اس قسم کے امتیازی سلوک پر کوئی کارروائی نہ کرکے ٹائونز کو مزید غیرقانونی احکامات جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ دے رہے ہیں۔انہوں نے وفد کے ہمراہ میونسپل کمشنر صدر ٹاون سے ملاقات کرکے اس امتیازی سلوک پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ،سیکریٹری فنانس اور چیئرمین صدر ٹاون کو لیٹرز تحریر کرکے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس سلسلے میں نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :