حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے، عون چوہدری

ہفتہ 12 اپریل 2025 19:57

حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)وزیر مملکت سمندر پار پاکستانیز عون چوہدری نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہماری پہچان ہے۔

(جاری ہے)

(کل)اتوار کو پہلے بیرون ملک کنونشن کے حوالہ سے ہفتہ کو اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر مملکت نے کہاکہ میرا پیغام محنتی اور پیارے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ہے جو اپنے پیاروں سے دور رہ کر دن رات محنت اور جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کے دل آج بھی پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت 13سے 15اپریل تک یہاں پہلا اوور سیز کنونشن منعقد کرنے جا رہی ہے،آئیے عہد کریں کہ ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مثال قائم کریں گے۔ عون چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور سمندر پار پاکستانی زندہ باد۔

متعلقہ عنوان :