
صارفین کے مسائل کا ازالہ فیسکو کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیرمحمدعامر
ہفتہ 12 اپریل 2025 21:26
(جاری ہے)
حکومتی ویژن کی روشنی میں کھلی کچہریوں کا انعقاد صارفین بجلی کے مسائل کو فوری حل کرنے میں بہت مددگارثابت ہورہا ہے ۔صارفین کو گھر بیٹھے آن لائن اپنی شکایات براہ راست چیف ایگزیکٹو آفیسرتک پہنچانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے صارفین اور فیسکو انتظامیہ کے درمیان صارف دوست ماحول پیداہورہا ہے ۔
کھلی کچہریوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔تمام آپریشن اور دیگر متعلقہ فیسکو افسران و سٹا ف صارفین کوبجلی کی بلاتعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے ہمہ قسم کے مسائل کابھی جلد ازالہ کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ فیسکو اپنے صارفین کو کوالٹی سروس کی فراہمی پر عمل پیرا ہے اور مستقبل میں بھی مزیدصارف دوست پالیسیاں بنائی جارہی ہیں جن سے صارفین اور فیسکو سٹاف کے مابین رابطوں اور اعتماد کی فضا قائم ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں قائم مرکزی مانیٹرنگ سیل کے علاوہ ہیلپ لائن 118،ٹال فری نمبر0800-66554اور ایس ایم ایس سروس 8118پر بھی صارفین اپنی شکایات چوبیس گھنٹے درج کراسکتے ہیں جس پر فوری ایکشن لیاجائے گا ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو نے صارفین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گردونواح میں بجلی چوری کی وارداتوں پرگہری نظر رکھیں اور بجلی چوری کے خاتمے کیلئے فیسکو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریںتاکہ فیسکو سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے اورصارفین کو ریلیف مل سکے۔فیس بک پر دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ای کچہری کے دوران فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع فیصل آباد،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،سرگودھا،میانوالی، خوشاب اور بھکر کے صارفین نے مختلف نوعیت کے مسائل جن میں نئے کنکشنوں کی جلد تنصیب،پرانے اور خستہ حال پول/تاروں کی تبدیلی ،ٹرانسفارمر ز کی تبدیلی/اپ گریڈیشن ،خراب میٹروں کی تبدیلی سمیت وولٹیج کی کمی بیشی سے آگاہ کیا ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے صارفین کے مسائل کے جلد ازالے کیلئے متعلقہ افسران کوفوری احکامات جاری کئے۔اس موقع پر فیسکوکے چھ آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجنئیرز بھی آن لائن موجو د تھے۔آن لائن کچہری میںجنرل مینجر آپریشن عمر حیات گوندل،جنرل منیجر (C&CS)رائو مبشر حیات، جنرل منیجر ٹیکنیکل میاں محمد رفیق ،چیف انجینئر (آپریشن ) محمد سعید ،چیف انجینئر (CS)اصغر حسین قزلباش ،ڈائریکٹر جنرل ( ایڈمن)منورخان ، ڈائریکٹر کمرشل ذوالفقار علی،ڈائریکٹر پی آر محمد سعید رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر 118حافظ محمد شہزادبھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ، صوبے میںامن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
-
تیل و گیس کی تلاش کا شعبہ پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ہے ، علی پرویز ملک
-
عمران خان عظیم لیڈر ہیں پوری قوم ان کے پیچھے متحد ہوکر کھڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
کراچی میں روزانہ 4 ہزار ٹن ملبہ کو قابل استعمال بنانے کے حوالے سے اسٹیڈی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،سعید غنی
-
مولانا فضل الرحمن کے اپیل پر ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منایا گیا
-
وزیراعلیٰ کا امریکی نژاد کارڈینل رابرٹ پرووسٹ کو پوپ منتخب ہونے پر کرسچین کمیونٹی کو مبارکباد
-
’’سلام ہے پاک فضائیہ ، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے‘‘،وزیر اعلی مریم کا خراج تحسین
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سینیٹر شیخ بلال مندوخیل کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کے ان عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،ملک کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
-
ہم بدر و حنین کے وارث ہیں، دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے فور پراجیکٹ پر اجلاس
-
حنا پرویز بٹ کا 16سالہ مقتولہ سدرہ کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت، مکمل انصاف کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.