؁رحیم یار خان، تیزرفتاری کے باعث پھسل کر گرنے والا موٹرسائیکل سوار ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آگیا‘ زخموں کی تاب نہ لاتے جاں بحق

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:10

ق*رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء) تیزرفتاری کے باعث پھسل کر گرنے والا موٹرسائیکل سوار ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آگیا‘ زخموں کی تاب نہ لاتے جاں بحق۔

(جاری ہے)

محلہ فرید آباد کا رہائشی ریٹائر پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمدشریف اپنی موٹرسائیکل پر بازار سے گھر جارہاتھا کہ تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل پھسل گیا‘ گرنے کے نتیجہ میں ریٹائر ہیڈکانسٹیبل 60سالہ محمدشریف ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹرٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :