ایران میں 8پاکستانی کار مکینکس قتل

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کردیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق قتل کیے گئے 8 پاکستانی ایرانی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں کام کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایرانی حکام پاکستانی کار مکینکس کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ قانونی کارروائی کے بعد مقتول پاکستانیوں کی لاشیں وآپس بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔