نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔نواز شریف کا طیارہ برطانیہ پہنچا ہے، انہیں ایئرپورٹ سے ایون فیلڈ پہنچنے میں تقریبا ًایک گھنٹہ لگے گا۔

(جاری ہے)

ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آئے، دونوں پارٹیوں کے ورکرز نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔لندن پولیس کی بھاری نفری ایون فیلڈ کے باہر موجود رہی، جو پی ٹی آئی کے کارکنان کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئی ہے۔