صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان کی انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر نورزمان کو مبارکباد

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے کراچی میں کھیلے جانے والے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر صوبے کے سپوت اور ہونہار کھلاڑی نورزمان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور انھیں اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ نورزمان نے اپنے بہترین کھیل پیش کرنے پر پورے ملک اور بالخصوص خیبر پختونخوا کا نام روشن کیا ہے، ان جیسے با صلاحیت نوجوان ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سکواش کی میدان میں یہ کامیابی ہمارے لیے ایک تاریخی مقام ہے، اس سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو ایک نیا جذبہ ملا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نورزمان کی فتح ہمارے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے ایک حوصلہ اور مشعل راہ ہے اور امید ہے کہ وہ آئندہ مقابلوں میں بھی فتوحات حاصل کرکے ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ لمبے عرصے کے بعد سکواش کی میدان میں یہ ہمارا اہم کم بیک ہے جو ہمارے ملک کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی اور حوصلہ افزائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :