لاڑکانہ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش و جرائم پیشہ ملزمان کو چرس سمیت گرفتار کرلیا

ہفتہ 12 اپریل 2025 23:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد و منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اے ایس پی سٹی عبداللہ افضل کی زیر نگرانی ایس ایچ او علی گوہر آباد انسپکٹر دلی جان مگسی نے دو مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کیں۔

پہلی کارروائی کے دوران پیر شیر روڈ والے علاقے سے منشیات فروش و جرائم پیشہ ملزم یاسر میرانی کو ایک کلو سے زائد (1100) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری کارروائی کے دوران ایمپائر روڈ والے علاقے سے منشیات فروش و جرائم پیشہ ملزم پرویز عرف گودو میرانی کو آدھا کلو سے زائد (550) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے تھانہ ایس آئی بی سیال کی حدود میں کامیاب کارروائی کی اورروپوش ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی ایس پی عاقل فہد ارشاد مغل کی زیر نگرانی تھانہ شہید الہی بخش سیال کی حدود میں کامیاب کارروائی کرکے روپوش ملزم نبی بخش عرف نبو کلہوڑو رہائشی صفدر کالونی لاڑکانہ کو گرفتارکر لیا گیا ۔مذکورہ ملزم تھانہ آریجا میں روپوش ہے۔گرفتار ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :