نادرا کی جانب سے الیکشن بائیو میٹرک سسٹم اور سکیننگ سافٹ ویئر کی تیاری میں تاخیر کا انکشاف

اتوار 13 اپریل 2025 11:00

نادرا کی جانب سے الیکشن بائیو میٹرک سسٹم اور سکیننگ سافٹ ویئر کی تیاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)پنجاب بار کونسل نے واضح ہدایات کے باوجود نادرا کی جانب سے انتخابات کیلئے بائیو میٹرک سسٹم ،وکلاء کی انرولمنٹ ،شناخت اورتصدیق کیلئے سکیننگ سوفٹ وئیر کی تیاری میں تاخیر کے معاملے پر وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کو تحفظات پر مبنی خط ارسال کر دیا ۔وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ مذکورہ معاملات پر پیشرفت کے لئے وزیر قانون و انصاف اعظم تارڑ کی ہدایت پر نادرا حکام سے کئی اہم نشستیں ہوئیںجس کے بعد پنجاب بار کے انتخابات کے لئے بائیو میٹرک سسٹم اور جعلسازی کو روکنے کے لئے وکلاء کی انرولمنٹ ، شناخت اور تصدیق کے لئے اسکیننگ سسٹم تیار کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر2023میں نادرا حکام کو اس پر باضابطہ طور پر کام شروع کرنے کی اجازت بھی دیدی گئی تاہم اس پر تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے نادرا حکام کو دوبارہ یاد دہانی کے خطوط بھی ارسال کئے گئے ہیں مگر اس کا بھی کوئی جواب نہیں آیا۔ وائس چیئرمین پنجاب بارکو نسل عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے اپیل ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لی اور فوری مداخلت کرتے ہوئے نادرا حکام کو ہدایات دی جائیں کہ وہ پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے لئے بائیو میٹرک سسٹم اور اسکیننگ سافٹ ویئر کی تیاری کے لئے عملی طور پر پیشرفت کرے ۔