گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر دلی رنج و غم کا اظہار

اتوار 13 اپریل 2025 15:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایران کے صوبہ سیستان میں 8 پاکستانی مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو گورنر ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے ایرانی سرزمین پر پاکستانی مزدوروں کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے جاں بحق مزدووں کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،دکھی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔