پنجاب کلچر ڈے کی تقریبات سے حوالہ سے مزاحیہ مشاعرہ کل ہوگا

اتوار 13 اپریل 2025 15:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) پنجاب کلچر ڈے کی تقریبات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مزاحیہ مشاعرہ کل 14 اپریل کو بعد از نماز مغرب باغ جناح میں منعقد ہوگا جس میں کمشنر فیصل آباد مریم خاں مہمان خصوصی ہونگی جبکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری مہمانان اعزاز ہوں گے۔

(جاری ہے)

مشاعرے میں مزاح کی دنیا کے نامور شعراء کرام زاہد فخری، سلمان گیلانی، خالد مسعود خاں، طاہر شہیر، احمد سعید، عارف بخاری، ویر سپاہی، ڈاکٹر بدر منیر، سلیم اختر و دیگر قہقوں سے بھرپور اپنا خوبصورت کلام پیش کرینگے۔ نظامت کے فرائض مقامی شاعر شہزاد بیگ انجام دینگے۔ مشاعرے میں شرکت کی دعوت عام ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کے مطابق پنجاب کی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی تقریبات میں مذاحیہ مشاعرہ بڑی دلچسپی کا حامل ہے جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔