وزیراعلی خیبر پختونخوا کی پشاور جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایکسائز پولیس سکواڈ پر فائرنگ کی مذمت

اتوار 13 اپریل 2025 15:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایکسائز پولیس سکواڈ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کےلئے کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے واقعہ میں ایکسائز پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، شہداء کے اہل خانہ کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، شہداء کے لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔