پولیس تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کا کامیاب آپریشن،چھ ملزمان گرفتار

اتوار 13 اپریل 2025 15:45

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)پولیس تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کا آپریشن،اخلاص گڑھ کے رہائشی نوجوان کو اغوا کرکے تشدد کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے بینظیر چوک لکڑ منڈی جلالپور جٹاں سے اوباش نوجوانوں کے ایک گروپ نے اخلاص گڑھ کے رہائشی نوجوان ریحان افضل کو اسلحہ کے زور پر گاڑی میں بٹھا لیا اور اغوا کرکے جانب گجرات لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کے بعد متاثرہ نوجوان کوواپس جلالپور جٹاں اتار گئے۔ واقعہ کے متعلق متاثرہ نوجوان نے تھانہ میں اطلاع دی تو ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ کی ہدایت پر متاثرہ نوجوان کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ نمبر 184/25 تھانہ سٹی جلالپور جٹاں میں درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اور ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں انسپکٹر سرفراز یوسف کی سربراہی میں پولیس نے خصوصی آپریشن کرکے واقع میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں 1۔ عادل شبیر 2۔ نعمان اکرم 3۔اویس طلعت 4 - خضر شبیر 5۔ فیصل احسان 6۔حیدر شاہ شامل ہیں، ملزمان سے اسلحہ پسٹل 30 بور بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ جبکہ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ڈی ایس پی صدر سرکل گجرات غازی آصف علی بیگ کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ متاثرہ نوجوان کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔