hافغانستان میں 4 مجرموں کو سرعام سزائے موت دے دی گئی

اتوار 13 اپریل 2025 18:10

5کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء)افغانستان میں 4 مجرموں کو سرعام سزائے موت دے دی گئی، جنہیں مقتولین کے لواحقین نے عوام کے سامنے گولیاں ماریں۔سزائے موت پانے والے 2 مجرمان کو صوبہ بادغیس میں جبکہ تیسرے کو نمروز اور چوتھے مجرم کو صوبے فراہ میں سزائے موت دی گئی۔

(جاری ہے)

یہ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ مجرمان کو دی گئی سزائے موت ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ سزائیں 3 مختلف صوبوں کے اسٹیڈیمز میں دی گئیں، جس کے بعد 2021ء سے اب تک سرعام سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔اقوام متحدہ نے سزائے موت کی مذمت کی جبکہ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی طالبان سے سرِعام سزاو?ں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔