’فیصل آباد شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 100سے زائد مقاما ت پرلاکھوں کا مال لوٹ لیا گیا

اتوار 13 اپریل 2025 18:10

لله* فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء)شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 100 سے زائد مقاما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے‘ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے ،آن لا ئن کے مطا بق علی ہائوسنگ کے قریب احسان سے جھپٹا مار کر فون، سنت پورہ راجباہ روڈ پر جنید علی سے ساڑھے تین لاکھ، افغان آباد کے قریب عتیق الرحمان کی اہلیہ سے زیورات، نقدی و پرس، 219ر ب کے اکرم سے موٹر سائیکل نقدی و فون، رضا آباد کے نوید کے گھر کا صفایا کر دیا، خضریٰ مسجد کے قریب حسان سے نقدی وفون، پیپلز کالونی کے اقبال سے نقدی و فون، مدینہ ٹائون کے حسنین رضا سے 36ہزار و فون، گٹ والا پارک کے قریب نواز سے 58ہزار وفون، مدینہ ٹائون کے عباس رضا رضوی سے جھپٹا مار کر فون، غالب سٹی کے قریب سیف الرحمن سے جھپٹا مار کر فون، غلام محمد آباد کے عرفان سے فون چھین لیا‘ 7ج ب کے عمر فاروق سے پرس، غلام محمد آباد نمبر2کے نادر حسین کی حویلی سے مویشی، 100ج ب کے عبدالغفور سے نقدی و فون، 7 ج ب کے شفقت بلال کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 158ر ب کے نوید کے گھر کے باہر سے 2بکرے، کینال روڈ پر منصور احمد سے جھپٹا مار کر فون، بھائی والا کے قریب مجاہد علی سے موٹر سائیکل چھین لی، 202ر ب گٹی کی شفقت پروین کا گھر لوٹ لیا‘ 143ر ب کے اعجاز کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، مغل پورہ کے قریب راشد محمود سے جھپٹا مار کر ہینڈ بیگ، ملت چوک میں محسن علی سے 30ہزار وفون، پیپلز کالونی کے اویس سے 5ہزار وفون، ڈی گرائونڈ کے قریب رضوان سے 60ہزار وفون، گلستان کالونی کے بلاک کے مہر عمیر سے نقدی و فون، ڈی ٹائپ کالونی کے عدنان سے 9ہزار وفون، 242ر ب کے تنویر سے نقدی و فون، 59ج ب کے قمر عباس کی حویلی سے مویشی، غلہ منڈی موڑ پر غلام حیدر سی11لاکھ،کاٹن مل روڈ پر شہزاد سے 31ہزار وفون، مومن آباد کے عدنان سے 12ہزار وفون، 227ر ب کے اسحاق کے گھر سے دو بکرے چور لے اُڑے۔

(جاری ہے)

63ج ب کے انور علی سے 16ہزار و فون،89ج ب کے اعجاز کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 277ج ب کے مقصود سے لیپ ٹاپ و فون، 38 گ ب کے مجاہد علی سے 15ہزار،118گ ب کے احمد کی دکان سے بھاری مالیت کی بیٹریاں چوری، 104گ ب کے عامر سے 55ہزار وفون، 105گ ب کے حامد کے ڈیرہ سے مویشی، 649گ ب کے وسیم کے ڈیرہ سے مویشی،56 گ ب کے نعمان سے موٹر سائیکل چھین لی‘ 61گ ب کے منور حسین کا گھر لوٹ لیا‘ جنڈانوالہ روڈ پر حمزہ سی40ہزار وفون، 100ر ب کے طارق سے 58ہزارو فون، 103ر ب کے ریاض کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چور لے گئے‘ 563گ ب کے ارسلان کے گھر سے طلائی انگوٹھی اور فون لے گئے، 355گ ب کے ولایت سے 25ہزار و فون، 151ر ب کے عمران سے 18ہزار وفون، رضا آباد کی نائلہ کے گھر کا صفایا کر دیا، قصبہ تاندلیانوالہ کے حرمین کا گھر لوٹ لیا، اڈا مرید والا کے قریب ارشد سے 46ہزار و فون، 478گ ب کے ریاض کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی چور لے اُڑے‘ دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔

علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی سے کاشف علی، بیرون کارخانہ بازار کے امتیاز، فتح آباد کے طاہر، احسان ٹائون کے انس، پیپلز کالونی نمبر1کے سرفراز، فیضان مدینہ سے مدثر علی، 100 ج ب کے ابرار حسین، ڈپو بازار کے خادم حسین،گلستان کالونی سے رمضان، کریسنٹ مل سے قیصر، فاروق آباد کے عمران، علامہ اقبال کالونی سے احسان قادر، 32ج ب کے عرفان، مظفر کالونی کے سیف الرحمن، 266ر ب کے جاوید اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے‘ بڑھتی وارداتوں کے باعث شہری پریشان، پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی‘ شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باعث سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔