Live Updates

خیبرپختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مزمل اسلم

کڈنی ٹرانسپلانٹ، لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو، کوچلر ایمپلانٹ کے لئے خصوصی صحت کارڈ کی منظوری دی گئی ہے ،مشیرخزانہ خیبرپختونخوا

اتوار 13 اپریل 2025 20:50

خیبرپختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مزمل اسلم
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)خیبرپختونخواکے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے۔مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بیان میں کہا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ، لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو، کوچلر ایمپلانٹ کے لئے خصوصی صحت کارڈ کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں ابھی مسلسل بقایاجات اتارنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے کابینہ نے 2 ارب سے اوپر ٹیکسٹ بک بورڈ ضم اضلاع 2021 تا 2024 بقایاجات اتارنے کی منظوری دی ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے فری بیگز کے لیے 47 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے، یہ سب کا سب عمران خان کے فلاحی ریاست کے خواب کی تعمیل ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات