امریکی کانگریسی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،پاکستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی تجارتی تعلقات ہیں،صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ

اتوار 13 اپریل 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریسی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،پاکستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی تجارتی تعلقات ہیں۔اتوار کو اپنے بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کی برآمدات کل پاکستانی برآمدات کا 19 فیصد ہے،امریکہ کی جانب سے عائد ٹیرف پر عملدرآمد 90 روز کیلئے موخر کرنا درست فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط سفارتکاری کے ذریعے امریکہ کو کم ٹیرف پر راضی کرسکتا ہے،پاک امریکہ تعلقات میں نئی بنیاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک نے کہا کہ امریکی کانگریسی وفد پاکستانی اعلی حکام سے ملاقاتیں اہم ہیں،پاکستان اور امریکہ کے تجارتی تعلقات کو بڑھانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین اقتصادی شراکت داری کے نئے مواقع موجود ہیں،موجودہ حکومت کو برآمدات بڑھانے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :