سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت شاہ محمد مقیم، سید اعجاز علی شاہ گیلانی انتقال کر گئے

مرحوم عالمی شہرت یافتہ درباری سلسلہ کے تقریباًپچاس سال سجادہ نشین رہے،شہر بھر میں سوگ

پیر 14 اپریل 2025 11:40

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت شاہ محمد مقیم، معروف روحانی پیشوا سید اعجاز علی شاہ گیلانی طویل علالت کے بعد وفات پا گئے، ان کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ مغرب آغا نثار چوک میں ادا کی گئی، جس میں ملک بھر سے مریدین، علما، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہر و گرد ونواح سے لوگوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی،مرحوم نہ صرف روحانیت کے بلند مقام پر فائز تھے بلکہ ان کا خاندان بھی سیاسی و سماجی خدمات میں منفرد مقام رکھتا ہے، وہ سابق صوبائی وزیر سید افضال علی گیلانی کے بڑے بھائی، رکن قومی اسمبلی سید رضا علی گیلانی کے تایا اور سابق ضلع ناظم اوکاڑہ سید اسد علی گیلانی کے والد تھے،سید اعجاز علی شاہ گیلانی کی وفات کی خبر نے پورے شہر کو غم کی کیفیت میں مبتلا کر دیا، ان کے انتقال پر شہر بھر میں سوگ کا سماں رہا اور تمام کاروباری مراکز بند رہے، عوام، مریدین اور شہری حلقوں نے ان کی روحانی، سماجی اور دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔