تحصیل لورہ کے ہائی سکول گورینی کا افتتاح اور کن بٹل مڈل سکول میں بڑی کلاسز کا آغاز ،اہلیان علاقہ کا اظہار تشکر

پیر 14 اپریل 2025 17:04

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گورینی لورہ کا افتتاح اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کن بٹل میں بڑی جماعت کی کلاسز کا آغاز ہو گیا ، دونوں منصوبوں کی تکمیل سے اہلیان علاقہ کا تعلیم سے متعلق دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے پیر کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گورینی لورہ اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کن بٹل لورہ میں بڑی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں ڈی ای او ( فی میل) عائشہ سعید اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران، رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان اور رکن صوبائی اسمبلی سردار رجب علی خان سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اہلیان گورینی اور کن بٹل نے درینہ مطالبہ پورا کرنے پر محکمہ اعلیٰ تعلیم اور اپنی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ ان علاقوں میں ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے بچیوں کو تعلیمی مشکلات کا سامنا تھا۔