Live Updates

پی ایس ایل ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ، پابندی کا خطرہ

آن فیلڈ امپائرز احسن رضا اور کرس براؤن نے آف سپنر کا باولنگ ایکشن رپورٹ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 اپریل 2025 15:36

پی ایس ایل ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ، پابندی ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اپریل 2025ء ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آف اسپنر عثمان طارق کا باولنگ ایکشن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوران ایک بار پھر رپورٹ ہوگیا ہے۔
ان کا ایکشن رپورٹ ہونے کی اطلاع اتوار کو لاہور قلندرز کے خلاف ان کی ٹیم کے میچ کے دوران سامنے آئی تھی جس میں آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے امپائرنگ کی تھی۔

آف اسپنر ٹورنامنٹ میں باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں تاہم دوبارہ رپورٹ ہونے کی صورت میں انہیں باؤلنگ سے روک دیا جائے گا۔
پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ، "کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کو اتوار کی شام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے خلاف پی ایس ایل ایکس میچ کے دوران فیلڈ امپائرز احسن رضا اور کرس براؤن نے مشتبہ بولنگ ایکشن کی اطلاع دی۔

(جاری ہے)

"
"قواعد کے مطابق عثمان مستقبل کے میچوں میں باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم اگر وہ دوبارہ رپورٹ ہوئے تو انہیں باؤلنگ سے روک دیا جائے گا اور انہیں دوبارہ بولنگ شروع کرنے سے پہلے آئی سی سی کی منظور شدہ لیب سے کلیئرنس حاصل کرنا ہو گی۔"
یہ بات قابل غور ہے کہ عثمان طارق کا گزشتہ سال پی ایس ایل 9 کے دوران مشتبہ بولنگ ایکشن کے لیے بھی رپورٹ کیا گیا تھا۔ انہوں نے پی ایس ایل 9 میں پانچ میچ کھیلے اور صرف دو وکٹیں حاصل کیں۔ دریں اثنا پی ایس ایل 10 میں وہ اب تک دو میچوں میں تین وکٹیں لے چکے ہیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات