Live Updates

کراچی :ایکو اسٹار پولو سپر لیگ 2025 کا شاندار اختتام

پیر 14 اپریل 2025 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)ایکو اسٹار پولو سپر لیگ 2025 کا دوسرا ٹورنامنٹ سنسنی خیز فائنل کے بعد اختتام پزیر ہوگیا۔ پہلے ٹورنامنٹ کی کامیابی کے بعد، اس دوسرے لیگ میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میں دی واریئر ایکو سٹار اور دی کولٹس پی بی کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، جس میں دوکولٹس پی بی نے دی واریئر ایکو سٹار کو 6 کے مقابلے میں 7.5 گول سے شکست دے کر ایکو اسٹار پولو سپر لیگ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی نعیم بشیر تھے، جنہوں نے ایوارڈز تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ تقریب میں تمام ٹیموں کے جذبے، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کی گئی۔نعیم بشیر، جی ایم سیلز، ڈی ڈبلیو پی گروپ سی ای ڈویژن ط ایکو اسٹار، نے اس موقع پر کہا: ‘‘ایکو اسٹار پولو سپر لیگ 2025 ہمارے کھیل کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ نوجوانوں میں کھیل کے لیے جوش و جذبہ بڑھ رہا ہے۔ ایکو اسٹار مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کو سپورٹ کرتا رہے گا جو ٹیلنٹ کو اجاگر کریں۔ ہم دی کولٹس پی بی کو زبردست کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔’’
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات