
یو ای ٹی لاہور کا 31واں کانووکیشن، 2ہزار 676طلباء میں اسناد تقسیم
گرین پاسپورٹ کا بڑامقام تھا لیکن بد قسمتی سے آجکل صورتحال زیادہ اچھی نہیں ‘ سردار سلیم حیدر خان ڈگریاں لینا اہم ہے،ریسرچ ورک کرنا بھی اہم ہے ،ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں‘گورنر پنجاب کا خطاب
پیر 14 اپریل 2025 20:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی کے گریجویٹس پاکستان کا اثاثہ ہیں، ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار نمایاں ہے۔
انہوں نے کامیاب طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کے والدین اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ہمیشہ والدین اور اساتذہ کا احترام کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کامیاب طلبا کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یو ای ٹی اور انجینئرنگ کا سفر ایک صدی پر محیط ہے،یونیورسٹی کے انجینئرز ہی کی بدولت آج وطن عزیز تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے یو ای ٹی کی بین الاقوامی اور ایشیا کی رینکنگ میں مسلسل بہتری کو سراہا، انہوں نے اس کا سہرا یونیورسٹی کے میرٹ پر تعینات وائس چانسلراور ان کی ٹیم کے سر باندھا۔ سردار سلیم حیدر خان نے ڈگریاں حاصل کر نیوالے طلبا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غر بت،پانی کے بحران،ماحولیاتی آلودگی اور قدرتی آفات جیسے اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے پائیدار اقدامات کے لیے حکومت کیساتھ تعاون کر یں آئی ٹی کا شعبہ بھی پاکستان میں سماجی اور معاشی خوشحالی لانے کیلئے ایک غیر معمولی منافع بخش موقع ہے۔سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ہماری آبادی کا 60فیصد حصہ ہمارے نوجوان ہیں،آپ ہماری امید ہیں،آپ ہی نے ملک کو بنانا ہے۔ڈگریاں لینا اہم ہے،ریسرچ ورک کرنا بھی اہم ہے لیکن سب سے اہم آپکا کردار ہے جو آپ نے اپنی اگلی زندگی میں نبھانا ہے۔پہلے دنیا میں گرین پاسپورٹ کا بڑامقام تھا لیکن بد قسمتی سے آجکل صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے۔اس لئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کو اسکا وہ مقام دلائیں جو ہونا چاہیے تھا،آپکے کردار سے نظر آئے آپ پاکستان کی عزت و وقار کا بھرم رکھنے والے لوگ ہیں،کانووکیشن میں شریک ڈگری حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے والدین اپنے بچوں کی کامیابی پر شاداں نظر آئے۔کانووکیشن کے اختتام پر وائس چانسلر نے سردار سلیم حیدر خان کو یادگاری شیلڈ دی۔اختتامی لمحات میں طلبا نے اپنے گانز کی ٹوپیاں ہوا میں لہرا کر خوشی کا اظہار کیا۔کانووکیشن میں رجسٹرار،ممبران سینڈیکیٹ، مختلف فیکلٹیز کے ڈین،شعبہ جات کے سربراہوں، انتظامی افسران سمیت طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.