اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی سے بچوں کے حقوق پر پارلیمانی کاکس کے اراکین کی ملاقات

پیر 14 اپریل 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) قومی اسمبلی پاکستان میں بچوں کے حقوق پر پارلیمانی کاکس کے اراکین نے پیر کے روز بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کیپٹن (ر) عبد الخالق خان اچکزئی سے ایک ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات کی قیادت رکن قومی اسمبلی اور بچوں کے حقوق کی کاکس کی کنوینئر ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے کی جبکہ دیگر معزز اراکین میں سید قاسم رضا گیلانی (رکن مشاورتی کونسل پی سی سی آر)، ڈاکٹر شائستہ خان جدون، اختر بی بی، کرن حیدر، صبا صادق، ڈاکٹر شازیہ صوبیہ سومرو، آسیہ ناز تنولی، سیدہ نوشین افتخار، اور صوفیہ سعید شاہ شامل تھیں۔

ملاقات میں پاکستان میں بچوں کو درپیش اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا خصوصاً بلوچستان پر خصوصی توجہ دی گئی۔ گفتگو کے دوران بچوں سے مشقت لینا، بچوں کے ساتھ بدسلوکی، پولیو کا خاتمہ، نشوونما میں کمی، اور اسکول سے باہر بچوں کی خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی تعداد جیسے سنگین مسائل کو اجاگر کیا گیا۔