
افریقی النسل لوگوں پر تاریخی مظالم کے ازالے پر یو این فورم کا آغاز
یو این
منگل 15 اپریل 2025
03:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اپریل 2025ء) افریقی النسل لوگوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے مستقل فورم کا چوتھا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں غلامی اور استعماریت کا شکار ہونے والوں کے لیے تلافی اور ازالے کے عالمی مطالبات کو دہرایا جانا ہے۔
'افریقہ اور افریقی النسل لوگ: مصنوعی ذہانت کے دور میں بحالی انصاف کے لیے متحدہ کوششیں' اس اجلاس کا خاص موضوع ہے جو سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) میں ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔
اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے کہا ہے کہ دنیا کو ہرجگہ ہر انداز میں موجود نسل پرستی کا خاتمہ کرنا اور ہر انسان کے لیے وقار اور مساوات کو تحفظ دینا ہو گا۔
(جاری ہے)
ازالے اور انصاف کی ضرورت
اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر کے سربراہ کورٹینی ریٹری نے ان کی جانب سے پیغام پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ صدیوں تک افریقہ اور وہاں کے لوگوں نے استعماریت، غلامی اور نسل کشی کا سامنا کیا ہے۔ ان کے لیے انصاف کے ایسے طریقہ ہائے کار کی ضرورت ہے جن کی بنیاد انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون پر ہو۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی ناانصافی آج بھی افریقی ممالک کی ترقی کو کمزور کر رہی ہے اور افریقی النسل لوگوں کے اپنے انسانی حقوق سے کام لینے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
اس اجلاس کا پہلا سیشن کل منعقد ہو گا جس میں ان لوگوں کے ساتھ روا رکھی جانے والی ناانصافی کا خاتمہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر ہنگامی اقدامات کے لیے زور دیا جائے گا۔
خواتین اور لڑکیوں کے حقوق
نسل پرستی اور جنس پرستی کے مشترکہ اثرات افریقی النسل خواتین اور لڑکیوں کے خلاف کثیرالجہتی اور باہم متقاطع امتیاز کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔
اسی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کل دوسرے سیشن میں افریقی النسل خواتین اور لڑکیوں کے خلاف متقاطع اور نسل پرستانہ سیاسی تشدد کے اثرات پر بات چیت ہو گی۔اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نتالیا کینم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ النسل خواتین اور لڑکیوں کو زچگی میں اموات اور نوعمری کے حمل کا خطرہ کہیں زیادہ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ادارہ تولیدی صحت کے معاملے میں عدم مساوات پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔پالیسی سازی اور منظم نسل پرستی
بدھ کو پینل کے تیسرے اجلاس میں بڑھتی ہوئی نابرابری کے تناطر میں مساوات اور عدم امتیاز کو فروغ دیتے ہوئے انسانی حقوق کی بنیاد پر پالیسی سازی کے ذرائع سے کام لینے پر بات ہو گی۔
کورٹینی ریٹری نے سیکرٹری جنرل کی جانب سے کہا کہ ہر طرح کی نسل پرستی کا خاتمہ کرنے کے لیے کام جاری رکھنا ہو گا اور اس ضمن میں قوانین، پالیسیوں اور اداروں میں اس مسئلے پر قابو پانے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

مصنوعی ذہانت: فوائد اور نقصانات
اگرچہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) انسانی فائدے کے لیے جدید زندگی کے اہم پہلوؤں کی تیزی سے تشکیل نو کر رہی ہے لیکن یہ ٹیکنالوجی دقیانوسی تصورات کو دوام دینے اور نسلی عدم مساوات کو تقویت دینے کا سبب بھی بن رہی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو فراہم کی جانے والی معلومات میں افریقی النسل لوگوں کی خاطرخواہ نمائندگی نہیں ہوتی یا ان کے بارے میں درست معلومات نہیں دی جاتیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے اجلاس کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں 'الگورتھم کے ذریعے افریقی النسل لوگوں کے خلاف روا رکھے جانے والے تعصب' کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر کے بڑے مسائل کا حل مزید اتحاد اور انسانی حقوق کے مزید احترام میں پوشیدہ ہے۔
بدھ کو ہونے والے چوتھے اجلاس میں مصنوعی ذہانت کا دہرا کردار زیربحث آئے گا جو ڈیجیٹل انصاف کو فروغ دینے کے ساتھ نسلی عدم مساوات کو بھی تقویت دے رہی ہے۔
ہیٹی کی آزادی کا قرض
جمعرات کو اجلاس کا آخری سیشن ہیٹی کی آزادی کی 200ویں سالگرہ سے مخصوص ہو گا جس نے غلاموں کی تحریک کے ذریعے فرانسیسی نوآبادیاتی حکمرانی سے چھٹکارا حاصل کیا تھا۔ اس آزادی کے بدلے میں ہیٹی نے فرانس کو سونے کے 150 ملین فرانک ادا کرنا تھے۔
اس قرض نے ہیٹی پر بہت بھاری مالی بوجھ ڈالا جس کے نتیجے میں وہ غربت کی دلدل میں اترتا چلا گیا اور اس کی معاشی ترقی و استحکام کو بری طرح نقصان پہنچا۔
یہ اجلاس ہیٹی کے موجودہ بحران کی بنیادی وجوہات پر بات کرنے اور افریقی النسل لوگوں کی دوسری بین الاقوامی دہائی میں ہیٹی کی شمولیت کے حوالے سے بھی ایک اہم موقع ہو گا۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
-
مجھے تو سلمان صفدر سے ضروری ملنا تھا وہ کدھر ہیں،عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء سے پوچھا کہ آپ کیسے اندر آجاتے ہیں؟ علیمہ خان
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظرایڈوائزری جاری کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.