ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت اجلاس، سٹیزن اور اختیار پورٹلز کے ذریعے رجسٹرڈ شکایات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت

منگل 15 اپریل 2025 11:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناا ﷲ خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرفارمنس اور بہتر اسلوب حکمرانی سے متعلق ریونیو مجسٹریس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرا محسود، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اﷲ و دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر) ثناء ﷲ خان نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل اور اختیار پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والی شکایات پر فوری عمل درآمد اور مسائل کو حل کرتے ہوئے شہریوں سے فیڈ بیک لیا جائے، تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس و افسران کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے سروس ڈلیوری پرفارمنس کو بہتر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :