بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، 3 اہلکار شہید،2 زخمی ہو گئے (ابتدائی خبر)

منگل 15 اپریل 2025 11:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کھنڈ محسوری کے قریب دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور2زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو فور ی طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیاجہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :