الائیڈ سکول کمالیہ کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ریلی نکالی گئی

ریلی میں سکول کے طلبا و طالبات، اساتذہ، والدین، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی

منگل 15 اپریل 2025 12:25

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)الائیڈ سکول کمالیہ کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ریلی کا انعقاد۔تفصیل کے مطابق فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے الائیڈ سکول کمالیہ کے زیر اہتمام ایک پرامن اور موثر’’اسرائیل مردہ باد‘‘ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں سکول کے طلبا و طالبات، اساتذہ، والدین، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں مختلف بینرز، پلے کارڈز اور قطبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیل کے ظلم کے خلاف نعرے درج تھے ۔طلبا اور اساتذہ نے مختصر تقاریر میں اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کو انصاف دلوانے کے لیے فوری اقدامات کرے ۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت پرنسپل الائیڈ سکول کمالیہ نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا:"یہ ریلی ہماری اس غیر متزلزل حمایت کی علامت ہے جو ہم فلسطینی بھائیوں کے لیے رکھتے ہیں۔ ایک تعلیمی ادارے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم بچوں میں شعور پیدا کریں کہ ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرنا انسانیت کا تقاضا ہے ۔