ڈی ایچ او ہیلتھ سیالکوٹ کا مرکز ادمکے کا دورہ ، سٹاف کی حاضری ، مریضوں کو سہولیات اور صفائی کا جائزہ لیا

منگل 15 اپریل 2025 13:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیالکوٹ (ایم ایس) ڈاکٹر احمد ناصر نے بنیادی مرکز ادمکے چیمہ تحصیل ڈسکہ کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری سمیت لیبر روم ،ای پی آئی روم ،ٹیب اینڈ تھرمل پرنٹرز اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے لیے ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنائیں اور ان کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں ۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں ، انہیں سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہیئں ۔ انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ میعاد ،آلات جراحی اور ضروری سازوسامان کا ریکارڈ چیک کیا۔بعد ازاں انہوں نے مرکز کی زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :