پارٹی کے اندر کوئی گروپ بندی نہیں، تمام فیصلوں میں کارکنوں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے،رہنماء پیپلزپارٹی

منگل 15 اپریل 2025 15:18

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)سابق سیکرٹری اطلاعات خواتین ونگ پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن مظفرآباد محترمہ مریم راجا کی پیپلز پارٹی کے نظریات و افکار کے لیے شبانہ روز محنت کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،دس اضلاع سمیت ڈویژن مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے امیدوران کی کامیابی کے لیے ڈور ٹو ڈور آج بھی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں،پارٹی قیادت محنتی کمٹیڈ اور نظریات و افکار بھٹو کے لیے خود کو وقف کرنے والی بنت حوامریم راجا کو بہترین زمہ داریاں سونپ کر ان کی خداداد صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرے۔

شہر اقتدار مظفرآباد کی 36 وارڈز میں محترمہ مریم راجا کی چاہنے والی خواتین خاص کر یوتھ کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سیاسی سماجی مذہبی صحافتی اکابرین اور ورکنگ ویمنز جن میں شکیلہ بخاری،نصرت شیخ،شائستہ جبین،شمشاد کاظمی،اقرا ملک،نبیلہ مرزا،نورین خان،صبیحہ خانم کے علاؤہ سابق عہدہ دران و کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ نلوچھی، پولیس لائن، گوجرہ، بیلا نور شاہ، کھم درنگ،بالا پیر اور اندرون شہر نے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن مظفرآباد کی سابق سیکرٹری اطلاعات مریم راجا نے جس طرح عوامی فلاح و بہبود جو صرف صرف پیپلز پارٹی کا ایجنڈا ہے۔ پی پی پی ادوار میں شہر خاص کر یوسی گوجرہ کے پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی۔ان کا کہنا تھاکہ شہر اور دیگر وارڈز کی تعمیر و ترقی میں پیپلزپارٹی کااہم کردار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر کوئی گروپ بندی نہیں، تمام فیصلوں میں کارکنوں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔

آئندہ انتخابات میں پھر ثابت کریں گے کہ حلقہ تین مظفرآباد منی لاڑکانہ ہے۔ اس موقع پر سابق سٹی صدر خواتین ونگ پیپلز پارٹی مظفرآباد نازیہ ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام طبقہ ہائے فکر کی نمائندہ جماعت ہے۔بلاول بھٹو کی فعال قیادت میں پارٹی میں نئی جان پڑ گئی ہے۔عوامی سطح پر یہ سوچ پنپ رہی ہے کہ صرف پیپلز پارٹی ہی ملک کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت اور منشور رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزاد میڈیا پر یقین رکھتے ہیں تعمیری تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کرتے ہیں۔اس موقع پر محترمہ شکیلہ بخاری اور نصرت شیخ نے پارٹی قیادت کو مظفرآباد شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔سابق خواتین راہنماوں اور دیگر مکاتب فکر نے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کے مریم راجا کو اہم اور کلیدی عہدہ پر فائز کیا جائے تاکہ پارٹی مذید فعال اور مضبوط ہو۔