Live Updates

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ’پنڈی ایکسپریس‘ ، شعیب اختر نے بڑا مطالبہ کردیا

اس شہر نے تھوڑے عرصے میں بڑا ٹیلنٹ پیدا کیا ہے مجھے لگتا ہے یہاں کی اپنی ٹیم ہونی چاہیے : سابق سپیڈ سٹار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 اپریل 2025 15:06

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ’پنڈی ایکسپریس‘ ، شعیب اختر نے بڑا مطالبہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اپریل 2025ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر و راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کے تیز ترین بالر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی فرنچائز کی ڈیمانڈ کردی۔ 
گزشتہ روز ایک پروگرام ڈگ آؤٹ میں گفتگو ایک صارف کی جانب سے دلچسپ سوال کیا گیا تھا جس میں سابق فاسٹ بولر سے پوچھا گیا تھا کہ آپ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کِس فرنچائز کیلئے کھیلتے؟۔

جس پر جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میں کسی فرنچائز سے نہیں بلکہ اپنی فرنچائز بناتا، جس میں زیادہ تر فاسٹ بولر کو رکھتا۔

(جاری ہے)

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی فرنچائز "پنڈی ایکسپریس" متعارف کروائی جانی چاہیے۔ 
شعیب اختر نے کہا کہ اس فرنچائز کا کرکٹ کلچر اعلیٰ معیار کے فاسٹ بولرز ڈھونڈنا ہوتا، پی ایس ایل کو فاسٹ بولرز کے ذریعے نئی پہنچان بناتی، اس شہر نے تھوڑے عرصے میں بڑا ٹیلنٹ پیدا کیا ہے مجھے لگتا ہے یہاں کی اپنی ٹیم ہونی چاہیے۔

 
 
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر کسی فرنچائز کیلئے نہیں کھیل سکے تھے کیونکہ انہوں نے 2011ء میں ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات