مسلم لیگ (ق) کا لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ

چودھری شجاعت حسین نے پنجاب میں مضبوط قیادت لانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں

منگل 15 اپریل 2025 17:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) نے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں تنظیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین نئے عہدیداروں کے انٹرویو کریں گے۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین نے پنجاب میں مضبوط قیادت لانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہے جس کے تحت مسلم لیگ (ق)پنجاب کے تمام اضلاع میںتنظیم نو کرے گی۔ایسے افراد کو عہدے دئیے جائیں گے جو پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط کر سکیں،پنجاب کے اضلاع کی موجودہ تنظیموں میں فعال افراد کو دوبارہ عہدہ دیا جائے گا۔غیر سنجیدہ عہدیداروں سے عہدے واپس لئے جائیں گے،چودھری شافع حسین پنجاب کے تمام اضلاع کی مانیٹرنگ کریں گے۔