سب جیل بٹگرام کے سپرنٹنڈنٹ سعود احمد کی گریڈ 17 میں ترقی کی منظوری دیدی گئی

منگل 15 اپریل 2025 17:27

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) سب جیل بٹگرام کے سپرنٹنڈنٹ سعود احمدکی گریڈ 17 میں ترقی کی منظوری دیدی گئی۔محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز سپیشل سیکرٹری ہوم کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں سب جیل بٹگرام کے سپرنٹنڈنٹ سعود احمد سمیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبدالحمید اور امجد خان کو گریڈ 17 میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

سعود احمد قبل ازیں سنٹرل جیل پشاور اور ہری پور سمیت صوبے کی دیگر جیلوں میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور اُن کا شمار جیل خانہ جات کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :