این اے 213 عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انتخابی مہم اختتام پزیرہوگئی

منگل 15 اپریل 2025 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)این اے 213 عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انتخابی مہم اختتام پزیرہوگئی ہے۔ الیکشنز ایکٹ 2017 کی شق نمبر182کے مطابق پولنگ سے 48 گھنٹے قبل تمام انتخابی سرگرمیاں ختم کرنا لازم ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق منگل کی12بجے کے بعد کسی جلسے، جلوس ، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی کسی بھی سیاسی سرگرمی کا انعقاد ممنوع ہوگا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے التماس کی جاتی ہے کہ وہ مہم کے اختتامی وقت کا مکمل خیال رکھیں اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور پرامن ماحول میں مکمل ہوسکے۔واضح رہے کہ این اے 213 عمرکوٹ ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17 اپریل 2025 کو ہوگی۔