سندھ اولمپک کی ہدایت پر نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں منعقد ٹرائلز میں سندھ کے تمام ڈویژن کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا

منگل 15 اپریل 2025 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء) سندھ اولمپک کی ہدایت پر نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں منعقد ٹرائلز میں سندھ کے تمام ڈویژن کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ٹرائلز کی مہمان خصوصی میڈم ماجدہ حمید چیرمین ٹرائلز کمیٹی 35 نیشنل گیم نائب صدر سندھ اولمپیک ایسوسی ایشن۔ اور میڈم کوثر کامران ممبر ٹرائلز کمیٹی 35ویں نیشنل گیم میں کامیاب ہونے والے بوائز *پلیئرز* 50 ویٹ عشر خانزادہ(حیدرآباد)55 ویٹ احمد حسن خان (کراچی)60ویٹ سرور خان 66 ویٹ محمد معاویز (حیدرآباد) 73 ویٹ محمد معاز (حیدرآباد) 81ویٹ شھنشاھ(سکھر] 90 ویٹ محی الرحمان (جیدرآباد) اوپن ویٹ میں شہنشاھ (سکھر) جبکہ گرلز ٹیم میں40 ویٹ میں انوشاھ رفیق (کراچی) 44ویٹ میں قرت رفیق (کراچی) 48ویٹ حفصہ(حیدرآباد)57ویٹ صبور(کراچی) 70 ویٹ فیضہ کیانی (کراچی) اوپن ویٹ میں کی شمائلہ اور اوریزہ کے درمیان فیصلہ باقی ہے ۔

(جاری ہے)

ریفری کے فرائض محمد رفیق چیئرمین سلیکشن کمیٹی۔محمد علی وائس چیئرمین سلیکشن۔ابو ہریرہ۔کنزہ بلوچ نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز میں انیس خان۔۔احمد اللہ عمری۔سید شمیم نقوی۔عروج فاطمہ.ملک اکرام۔ملک ناصر-میڈم عمبرمحمود زئی شامل تھے اس موقع پر مہمانوں نے خطاب کرتے ھوئے کہا کے محمد رفیق سیکرٹری سندھ جوڈوایسوسی ایشن کی نگرانی میں ان کی ٹیم نے جوڈوکی گرلز بوائز ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر صاف و شفاف طریقے سے کیا اس کیلیئے محمد رفیق اور ان کی ٹیکنیکل ٹیم کا کردار قابل تعریف ہے ۔