
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت گرین یوتھ موومنٹ کے ذریعے ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں کل 137 گرین یوتھ کلب قائم
منگل 15 اپریل 2025 20:06

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نوجوانوں کے لئے تربیت اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ نیٹ ورکنگ اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ گرین یوتھ موومنٹ کے اہداف اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز ) خاص طور پر ایس ڈی جی 13 موسمیاتی اقدامات اور ایس ڈی جی 4 معیاری تعلیم کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔
گرین یوتھ موومنٹ کا مقصد پائیدار ترقی کے لئے نوجوان پاکستانیوں کو بااختیار بنا کر ان عالمی اہداف کے حصول کے لئے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، اس اقدام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے ، ملک بھر سے سینکڑوں نوجوان اس تحریک میں شامل ہونے میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین یوتھ موومنٹ پاکستان میں پائیدار ترقی اور گرین گروتھ کو فروغ دینے کے لئے ایک بڑی قوت بننے کے لئے تیار ہے اور اس کے اثرات آنے والے برسوں تک محسوس کئے جانے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستانیوں کو ماحولیاتی تحفظ میں قیادت کرنے کے لئے بااختیار بنا کر وزیراعظم یوتھ پروگرام کی گرین یوتھ موومنٹ ملک کے ماحولیاتی مستقبل پر نمایاں اثر ڈالنے کے لئے تیار ہے۔\932\395متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
-
بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب ،ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے لگی
-
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی
-
غریب ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول میں مالی وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ
-
حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعوٰی غلط نکلا
-
وفاقی حکومت کا بجلی بلوں میں صوبائی الیکٹرسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
-
دوست ممالک کے بطورقرض ڈالرز کی واپسی کی بجائے مئوخر ادائیگی ناکام معاشی حکمتِ عملی کا ثبوت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.