تاج حیدر 82 سال کی عمر تک ٹینس کے میدان میں متحرک رہے،خوبصورت شخصیت اور باوقار انداز ان کی پہچان تھا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

منگل 15 اپریل 2025 20:24

تاج حیدر 82 سال کی عمر تک ٹینس کے میدان میں متحرک رہے،خوبصورت شخصیت اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تاج حیدر 82 سال کی عمر تک ٹینس کے میدان میں متحرک رہے جو ان کی صحت مندی اور سرگرم طرز زندگی کا عکاس ہے، ان کی خوبصورت شخصیت اور باوقار انداز ان کی پہچان تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون نے مزید کہا کہ تاج حیدر ان شخصیات میں سے تھے جو ہمیشہ ایک جیسے رہے،سادگی، شرافت اور اصول پسندی ان کے مزاج کا حصہ تھی۔اعظم نذیر تارڑ نے حکومت پاکستان کی جانب سے سینیٹر تاج حیدر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔