میٹرک امتحانات میں بازارسے بنی بنائی پریکٹیکل کاپی کے نمبرزنہیں ملیں گے

پریکٹیکل کے بعد ایگزمینرز تمام کاپیاں پھاڑ دیں گے،لاہور بورڈ نے تمام ایگزمینرز کو ہدایات جاری کردیں

منگل 15 اپریل 2025 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)میٹرک کے امتحانات میں بازارسے بنی بنائی پریکٹیکل کاپی کے نمبرزنہیں ملیں گے،لاہور بورڈ نے تمام ایگزمینرز کو ہدایات جاری کردی۔

(جاری ہے)

بورڈ حکام کے مطابق پریکٹیکل کے بعد ایگزمینرز تمام کاپیاں پھاڑ دیں گے،پھٹی ہوئی کاپیاں آئندہ قابل استعمال نہیں رہیںگی،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے ایگزمینرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔بورڈ حکام کے مطابق بنی بنائی کاپی کے امیدواروں کو بھی نمبرز نہیں ملیں گے،پریکٹیکل کاپی کے کل نمبر 8ہوتے ہیں ۔لاہور بورڈ کے تحت 23اپریل سے پریکٹیکل امتحانات کا آغاز ہوگا،پریکٹیکل امتحانات کا سلسلہ15مئی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :