انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوکے امتحانات کا آغاز 29اپریل ،پارٹ ون 20مئی سے شروع ہونگے

منگل 15 اپریل 2025 21:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)انٹرمیڈیٹ پارٹ 2کے امتحانات کا آغاز 29اپریل سے ہوگا، پہلے روز 6مضامین کا پیپر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پارٹ 2کے امتحانات کا سلسلہ 19مئی تک جاری رہے گا، پارٹ 2کا آخری پیپر اردو لازمی کا لیا جائے گا۔انٹرپارٹ ون کے امتحانات 20مئی سے شروع ہوں گے، پارٹ ون کا 13جون کو آخری پیپر جغرافیہ کا لیا جائے گا، انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات 18جون سے 25جولائی تک ہوں گے۔