پشتونوں کے حقوق اور بقا کی جنگ مرتے دم تک لڑیں گے ، زمرک خان اچکزئی

منگل 15 اپریل 2025 21:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونوں کے حقوق اور بقا کی جنگ مرتے دم تک لڑیں گے پشتونوں کے حقوق پر کوئی بھی سودا بازی نہیں کریں گے اس کے لئے ہرقربانی دینے کے لئے تیار قلعہ عبداللہ کی پسماندگی ختم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پشتون قوم مشکلات کا شکار ہے اور انہیں مشکلات سے نکالنے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی اپنا کردار ادا کررہی ہے اور پشتونوں کے حقوق پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں کریں گے ہماری پارٹی روز اول سے صوبائی خودمختاری کے لئے جدوجہد کررہی ہے 18 ویں ترمیم کے بعد اے این پی اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئی اور آج ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ ہمارے اکابرین نے جس طریقے سے پشتونوں کیساتھ وعدے کئے تھے ان پر مکمل عملدرآمد ہوا انہوں نے کہاکہ قلعہ عبداللہ ایک پسماندہ علاقہ ہے اور وہاں کے عوام نے ہمیشہ اے این پی کے اراکین اسمبلی کو سپورٹ کیا اور ہم بھی ان کے حقوق پر سودا بازی نہیں کریں گے اور اپنے حقوق کے لئے سودا بازی نہیں کریں گے اس وقت قلعہ عبداللہ تمام سہولیات مکمل ہوگئی ہیں ہسپتال نئے ڈی سی کمپلیکس سمیت دیگر ضروریات عوام کے تعاون سے بنا دی گئی ہے اور اب آئندہ بھی عوام کو روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لئے قلعہ عبداللہ کو امن کا گہوراہ بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :