جی سی یو کو عالمی سطح پر پہچان دلانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا:وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمدعمر چوہدری

منگل 15 اپریل 2025 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے کہا کہ جی سی یو کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کرنے کے لیے اساتذہ، طلباء اور سابق طلباء کو ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس، پالیسی اینڈ انٹرپرینیورشپ کی سالانہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر بابر عزیز بھی موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے کہا کہ جی سی یو ان کا اپنا ادارہ ہے ، طلباء جی سی یو کے سفیر ہیں اور جہاں بھی جائیں، ادارے کی عزت کا خیال رکھیں۔وائس چانسلر نے بتایا کہ اولڈ راوئینز خاص طور پر 1980 اور 1990 کی دہائی کے فارغ التحصیل طلباء جی سی یو پر فخر کرتے ہیں اور ادارے سے بڑی امیدیں رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :