
فچ ریٹنگزکی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری، ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی منفی کردیا گیا
منگل 15 اپریل 2025 23:03

(جاری ہے)
فچ نے مالی سال 2025 ءمیں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا چھ فیصد اور درمیانی مدت میں 5فیصد رہنے جبکہ پرائمری سرپلس دوفیصدتک رہنے کی پیش گوئی کی ہے،اس مد میں حکومتی اخراجات میں کمی اور صوبائی سرپلس مددگار ثابت ہوں گے۔
ریٹنگ ایجنسی کے مطابق مالی سال 2024 ءمیں جی ڈی پی کے تناسب سے پاکستان کا قرضہ 67فیصد رہا جو 2023 ءمیں 75فیصد تھا۔ اگلے چند سالوں میں اس میں مزید کمی متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2025 ءمیں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ 5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جو پچھلے دو سالوں میں 20 فیصد کی سطح سے زائد رہا۔سٹیٹ بینک نے مارچ میں پالیسی ریٹ 12 پر برقرار رکھا جبکہ جی ڈی پی میں 3 فیصد نمو کی توقع ہے۔ مالی سال 2025 ءکے پہلے 8 ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 700 ملین ڈالرفاضل رہا، درآمدات میں اضافہ کے باوجود حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 1 فیصد سے کم رہنے کی امید ہے۔ مارچ 2025 ءتک زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 18 ارب ڈالر ہو گئے جو تین ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں، 2023 ءمیں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے بھی کم تھے۔ عالمی غیر یقینی صورتحال سے لاحق خطرات کاحوالہ دیتے ہوئے فچ ریٹنگ نے کہاہے کہ بین الاقوامی تجارتی کشیدگیوں سے پاکستان کی برآمدات خاص طور پر امریکہ کو کی جانے والی برآمدات جن میں زیادہ تر ٹیکسٹائل شامل ہیں متاثرہوسکتی ہیں، مالی سال 2024 ءمیں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کے تناسب سے ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم 3 فیصد اور کل قومی برآمدات میں ٹیکسٹائل کاحصہ 35 فیصد تھا تاہم درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں کمی تجارتی توازن پر پڑنے والے اثرات کو کسی حد تک کم کر سکتی ہے۔ ترسیلات زر پاکستان کے بیرونی مالی وسائل کا بنیادی ذریعہ ہیں، زیادہ تر ترسیلات زر مشرق وسطیٰ سے آتی ہیں اور عموماً معاشی اتار چڑھائو کے خلاف مزاحم ہوتی ہیں۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں پاکستان کی مارکیٹ اور کمرشل فنانسنگ پر انحصار کم ہوا ہے لیکن مالیاتی منڈی میں ہلچل اب بھی قرضوں تک رسائی کو محدود کر سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
غزہ: لوگوں کو ’پھنسانے‘ کے لیے امداد کے استعمال کا اسرائیلی منصوبہ مسترد
-
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب کے سکھوں کا مودی سرکار کیخلاف کھڑا ہونے اور مزاحمت کرنےکا اعلان
-
جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید
-
بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی آسمان پر پاکستان کے راج کا اعلان ہے
-
بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کررہا ہے اگرپکڑا ہے توسامنے لائے
-
جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو پوری دنیا دیکھے گی
-
اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون، کتنا مؤثر جنگی ہتھیار؟
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
اقوام متحدہ اور عالمی ادارے پہلگام واقعہ کی تحقیقات کریں ، مولانا فضل الرحمان
-
وزیراعظم کا نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری شخصیات اور ماہرین کی تجاویز کا خیر مقدم اور قابل عمل تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.