پبی ،قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی ہو گی ،کسی کو غریبوں ،سر کاری زمینوں پر قبضے کر نے نہیں دینگے،اسسٹنٹ کمشنر پبی

منگل 15 اپریل 2025 23:12

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے کہا ہے کہ تحصیل پبی میں قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی ہو گی ،کسی کو بھی غریبوں ، بیوائوں اورسر کاری زمینوں پر قبضے کر نے نہیں دینگے کسی نے قبضہ کئے ہیں تو ان سے آزاد کرا ئینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے ایس ڈی سی پبی میں منعقد ریو نیو دربادر میں عوام کے مسا ئل سنے کے بعد میڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کیا اس موقع پر ایس ڈی سی پبی کے انچارج محمد اصغر خان تحصیلدار ایس ڈی سی سعید اللہ خان تحصیلدار پبی عنا یت الر حمن گرداور گو ہر ایوب ایس ڈی سی گرداور جمال نا صر قا نون گو جاوید اشرف بھی موجود تھے ریو نیو دربادر میں محب بانڈہ کے ملک امتیاز نے اے سی کو بتا یا کمپیو ٹر میں جمع بندی پرا نا سکین کیا ہے بندو بست سے لیکر زیر کار جمع بندی تک درستگی کی جا ئے پر کمپیو ٹر میں اندراج کیا جا ئے میرے چار خا لوں نے جوزمین فروخت کی ہیں اس میںخا نہ کا شت کونہیں نکلا ہے اس نے اضا فی 58 کنال زمین فروخت کی ہے اس کی بھی درستگی کی جا ئے سعادت ولد عبدالخا لق نے کہا کہ تحصیل آفس میں کمپیوٹر تحصیلدار الگ اور فلیڈ کام کے لئے الگ تحصیلدارمقرر کیا جا ئے کہ لوگوں کو کام کے سلسلے میں آسا نی ہو کفا یت وزیر گڑھی نے کہا کہ شا ملات ڈگری ہوا ہے حوا لہ نہیں کر رہے ہیں ماں کا حصہ ما موں کے ساتھ ہے وفا قی محتسب نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے وہاس کے با وجود بھی حصہ نہیں دے رہے ہیںمقبول شاہ آف وزیر گڑھی نے کہا کہ زیر کارافراد 2014 تھے 1143 کنال شا ملات ملی بھگت سے شاہ سعود ولد شیر علی ساکن خٹ کلے نے اپنے نام کیا ہے یہ منسوح کریں چوکی درب کے چیئر مین نے سید ارشاد شاہ نے کہا کہ چو کی درب کا پٹوار خا نہ سر کاری ویلج کو نسل آفس منتقل کیا جا ئے کہ لوگوں کو آسا نی ہو اس موقع پر دیگر افراد نے بھی اپنے مسا ئل پیش کئے اے سی عطا ء اللہ نے تمام لوگوں کے مسا ئل غور سے سنے اور جو موقع پر حل ہو نے کے تھے موقع پر حل کئے اور بعض کے تحصیلدار کو حکم دیا کہ وہ جلد حل کر یں اظہار اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے ایس ڈی سی پبی میں منعقد ریو نیو دربادر میں عوام کے مسا ئل سنے کے بعد میڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ صو با ئی حکو مت کے احکامات کے مطابق ڈی سی نو شہرہ محمد عرفان اللہ محسود کے نگرا نی میں وقتأٴ فووقتأٴ ایسی طرح کے ریونیو دربار منعقد کر تے ہیں پبی ایس ڈی سی میں آج لوگوں کے مختلف قسم کے مسا ئل تھے کچھ پٹوار یوں کسی سٹاف کی کمی کمپیو ٹر سٹاف کی کمی سمیت دیگر ریو ینو کے حوا لے سے مسا ئل تھے جن جن کے مسا ئل تھے ان کے نام مو با ئل نمبر اور پتے لکھ دیئے ہیں تین دن بعد ریو نیو سٹاف سے ان کے مسا ئل حل ہو نے کے معلومات کے بعد خود ان سے موبائل پر رابطے کرونگا اور ان کے پیش رفت سے آگاہ کر ونگا اس دوران کو ئی شکا یات ہو ان کا ازالہ کر ینگے ہمارا ایک عزم ہے کہ تحصیل پبی کو قبضہ ما فیا سے صاف کر ینگے یہاں کو ئی زور آور شخص ہے اپنے آپ کو قا نون سے بالا تر سمجھتے ہیںان کے لئے تحصیل پبی میں کو ئی جگہ نہیں ہے ان سے غریوں اور سرکاری زمین آزاد کر ینگے آپ کے مسا ئل سنے اور حل کر نے کے لئے بار بار ایسی طرح ریو نیو دربارمنعقد کر ینگے اور آپ کو درپیش مسا ئل موقع پر حل کریں۔