پ*نوشہرہ‘ موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ، سینئر سول جج اور بہنوئی جاں بحق

منگل 15 اپریل 2025 20:50

ط*نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء)نوشہرہ کے علاقے رشکئی کے قریب موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عبدالرشید کے مطابق رشکئی کے قریب موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں سینئر سول جج محمد حیات جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے سینئر سول جج کے بہنوئی وکیل خالد خان بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔