Live Updates

صوبائی وزراسمیت مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات کاڈاکٹرربابہ خان بلیدی سے ان کے والد کے انتقال پر اظہارتعزیت

بدھ 16 اپریل 2025 01:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی ونسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے والد سردارزادہ میر بہرام خان بلیدی کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا جس میں صوبائی وزرا ، ایڈوائزرز، اراکین صوبائی اسمبلی، صوبائی محکموں کے سیکرٹریز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ، مشیر ماحولیات نسیم الرحمٰن ملاخیل، پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، عبدالمتین خان اخونزادہ، ظفر آغا ، میر زابد علی ریکی، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ، خواتین اراکین شاہدہ روف، سلمہ کاکڑ، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ عمران خان گچکی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پریس سیکرٹری شیخ عبدالرزاق سابق سیکرٹری عبدالطیف کاکڑ، ڈپٹی سیکرٹری وسیم شاہد، سیکرٹری قانون کلیم اللہ خان، ایڈیشنل سیکرٹری نصیر شاہ، رکن بلوچستان پبلک سروس کمیشن عبدالصبور کاکڑ ، سابق صوبائی وزیر میر سکندر خان عمرانی ، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور قاضی، صحافی بشریٰ قمر ، سعدیہ جہانگیر،میر بہرام لہڑی، بہرام بلوچ، یو این ویمن کی صوبائی سربراہ عائشہ ودود ، محمد داؤد ننگیال، حفیظ اللہ ، ڈبلیو ایچ او کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر اسفندیار شیرانی ، ڈاکٹر سرمد، ڈاکٹر حفیظ، میر عاصم کرد، میر رازق کرد، مسلم لیگ (ن) کے چوہددری شبیر، کریسنٹ ٹریکنگ کے بانی عاصم خان، ٹکری میران بخش مستوئی، وومن ڈویلپمنٹ سٹاف ، وکلا سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور میر اسداللہ خان بلیدی سے ان کے والد سردار زادہ میر بہرام خان بلیدی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

تمام شخصیات نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات