سعودی سٹینڈرڈز نے 21 کمپنیوں کی گاڑیوں کی مملکت درآمد پر پابندی عائد کر دی

بدھ 16 اپریل 2025 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) سعودی سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن نے 21 کمپنیوں کی گاڑیوں کی مملکت میں امپورٹ پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔اخبار 24 کے مطابق پابندی عائد کی جانے والی گاڑیاں سعودی عرب کے لیے مخصوص معیار پر پورا نہیں اترتیں جس کی وجہ سے ان کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن کی جانب پورٹ اتھارٹی کو تحریری طور پر مطلع کیا گیا کہ جن کمپنیوں کی گاڑیوں پرعارضی پابندی عائد کی گئی ہے ان میں جو نقص پایا گیا ہے وہ سعودی فیول اسٹینڈرز کے مطابق نہیں ہے۔

کوالٹی آرگنائزیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ 21 کمپنیوں کی کم وزن کی گاڑیاں جو 3.5 ٹن تک ہیں ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :