اچھرہ فیروزپور روڈ ٹریفک حادثے میں 30 سالہ خاتون جاںبحق ہو گئی

بدھ 16 اپریل 2025 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)اچھرہ فیروزپور روڈ ٹریفک حادثے میں 30 سالہ خاتون جاںبحق ہو گئی۔30 سالہ خاتون سڑک عبور کر رہی تھی کہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیامگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔