Live Updates

شین بیت کے سربراہ رون بار گھر جائیں انہیں حکومتی اعتماد حاصل نہیں، اسرائیلی حکومت

بدھ 16 اپریل 2025 13:35

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ پارٹی نے ملکی سلامتی سے متعلق خفیہ ادارے شین بیت کے سربراہ رون بار پر الزام لگایا ہے کہ وہ ادارے کے کچھ حصے کو ڈیپ سٹیٹ کی ایک نجی ملیشیا کا حصہ بنا رہے ہیں اس لیے عہدہ چھوڑ کر گھر جائیں ، انہیں حکومت کا اعتماد حاصل نہیں رہا ۔

العربیہ اردو کے مطابق حکومت نے رون بار پر الزام لگایاہے کہ ان کی شین بیت کے کچھ حکام نے حساس نوعیت کی معلومات صحافیوں کے علاوہ ایک حکومتی وزیر کو بھی دی تھیں، اس سے انہوں نے اپنے منصب کے خلاف کام کیا ۔ شین بیت اسرائیل کے اندر دہشت گردی کو روکنے کا ذمہ دار ادارہ ہے لیکن وزیر اعظم نیتن یاہو کے حالیہ فیصلے کے بعد یہ اسرائیلی سیاست میں ایک مرکزی حیثیت کا حامل بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو جو غزہ میں جنگ جاری رکھنے کو ہر قیمت ضروری سمجھتے ہیں ان دنوں سکیورٹی سے متعلق اداروں ، غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ اور اپوزیشن جماعتوں کی شدید تنقید کا سامنا کر رہے ہیں شین بیت اس دوران ملکی سیاست میں ایک اہم کردار کے طور پر سامنے آیا ہے۔واضح رہے رون بار کو برطرف کرنے کے نیتن یاہو کے حکم پر رون بار مزاحمت کر رہے ہیں جبکہ ملکی عدالت نے ان کی برطرفی کو روک دیا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات